8, جولائی 2024
ایس آر او
1064(1)/2024
تاجردوست سکیم
معزز تاجران
السلام علیکم !
ایف بی آر نے ایس آر او 1064 جاری کردیا ھے جس کے تحت ۔۔!
ملک بھر کے ریٹیلرز ( ٹریڈرز) پر ایڈوانس ٹیکس نافذ کردیا گیا۔
یہ ایڈوانس ٹیکس سروس پروائیڈرز جیسا کہ درزی ، حجام ، ٹریول ایجنٹس ، بیوٹی پارلرز، ڈرائی کلینرز ، موچی ، پنکچر لگانے والے، گاڑیاں کمیشن پر فروخت کرنے والے ، ، انٹرنیٹ سروسز دینے والے ، پراپرٹی ڈیلرز ، کمیشن ایجنٹس اور اسی طرح کی دیگر سروسز دینے والوں پر اس ایڈوانس ٹیکس کا اطلاق نہ ھوگا
ہر وہ ریٹیلر جو سامان تجارت خریدتا اور بیچتا ھے ایڈوانس ٹیکس ادا کرے گا۔
رہائشی علاقوں میں 100 اسکوائر فٹ کی دکان پر کوئی ٹیکس نہ ھوگا۔
کمرشل علاقے میں 50 اسکوائر فٹ کی دکان ، 5×3 فٹ کے ٹھیلے اور کھوکھوں پر 100روپے ماہانہ ٹیکس لاگو ھوگا۔
ایف بی آر نے ہر شہر کے لئے ایڈوانس ٹیکس ٹیبل جاری کیاھے ، ہر شہر کے کمرشل علاقوں کو درجہ بدرجہ تقسیم کیا گیاھے اور ان کمرشل علاقوں کی :
ریٹیل شاپس ، دفاتر و گودام وغیرہ پر 100روپے ، 1ہزار روپے، 5ہزار , 10ہزار ، 20ہزار ، 30ہزار ، 45ہزار اور 60 ہزار روپے ماہانہ ٹیکس لگایا گیاھے( ہر شہر کے ایڈوانس ٹیکس ٹیبل میں اَپر بریکٹ کا ٹیکس مختلف ھے)
یہ ایڈوانس ٹیکس ماہانہ بنیادوں پر ادا کرنا ھوگا۔
یہ ایڈوانس ٹیکس ٹیبل ملک بھر کے 42اضلاع میں نافذ ھوگا۔
یکمشت 12اقساط 31 جولائی 2024سے قبل ادا کرنے کی صورت میں 25فیصد ڈسکاؤنٹ بھی ملے گا۔
ریٹیلر سال کے کسی بھی مہینے میں باقی ماندہ اقساط یک مشت ادا کرکے 25 فیصد ڈسکاؤنٹ لے سکتا ھے۔
ایڈوانس ٹیکس کی ادائیگی بزریعہ موبائل ایپ ( تاجر دوست ایپ )، بینک اکاؤنٹ ، جاز و ایزی پیسہ اکاؤنٹ کے ذریعے ممکن ھے ، کسی کنسلٹنٹ کے پاس جانے اور کسی وکیل کی فیس ادا کرنے کی کوئی ضرورت نہ ھوگی۔
یہ ایڈوانس ٹیکس سالانہ ٹیکس ریٹرن میں ایڈجسٹ ھوگا۔
یہ سالانہ ٹیکس ریٹرن ایک اردو میں سادہ سالانہ ٹیکس ریٹرن فارم ھوگا جو موبائل ایپ پر دستیاب ھوگا جسے ریٹیلر خود چند منٹ میں پُر کرسکے گا۔
سالانہ ٹیکس ریٹرن میں اگر ایڈوانس ٹیکس آمدن پر ٹیکس سے زیادہ ادا ھوچکا ھوگا تو خودکار طریقے سے بقایا رقم کا ریفنڈ ھوگا ، کسی ایف بی آر حکام کا ریفنڈ دینے کے معاملے میں کوئی عمل دخل نہ ھوگا، سالانہ ٹیکس ریٹرن میں بجلی کے بلوں و دیگر ایڈوانس ٹیکسز کی ایڈجسٹمنٹ بھی ساتھ ملے گی۔
اگرکوئی ایسا ریٹیلر جس کی آمدن کم ھے اور اس کے علاقے میں ایڈوانس ٹیکس اس کی استعداد سے زیادہ لگا دیا گیا تو وہ متعلقہ ٹیکس آفس میں ایڈوانس ٹیکس کو کم کرنے یا ختم کرنے کی درخواست دے سکتا ھے۔
ایف بی آر کی ایڈوانس ٹیکس نظرثانی کمیٹی ایسے فرد کو ذاتی طور پر سنے گی اور سنے بغیر اس کی درخواست کو رد نہ کرسکے گی، اس حوالے سے ریٹیلر کو اپنی درخواست کے ساتھ اپنی دکان کے کرائے کی رسید ، اپنی ٹرن اوور و بزنس کا والیم ، کاروبار کی نوعیت ، بجلی کا کمرشل بل وغیرہ یا کوئی اور ثبوت ساتھ منسلک کرنا ھوگا جس سے ثابت ھو کہ ریٹیلر کی آمدن کم ھے۔
مسلسل دو ماہ ایڈوانس ٹیکس ادا نہ کرنے والے ریٹیلر کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
236g اور 236hکے ود ھولڈنگ ٹیکس کو جو نان فائلر ریٹیلر پر 2.5فیصد کی شرح سے لگایا گیا ھے اس کی شرح کو فائلر کی سطح( 0.5فیصد) پر لانے کے لئے پچھلے سال کے لئے سادہ ریٹرن فارم جاری کروانے کا کام آئندہ چند روز میں مکمل ھوجائے گا اور اس طرح ٹیکس 0.5 فیصد رہ جائے گا جو سالانہ ٹیکس ریٹرن میں ایڈجسٹ بھی ھوجائے گا۔